اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے،فائل فوٹو
اوورسیز کے پراپرٹی خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے،فائل فوٹو

خوشخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی، مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔

وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 9 یا10 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔تاہم وفاقی بجٹ کیلیے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ اسی طرح اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے بجٹ مختص کیا جائے گا۔

حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے  جبکہ بجٹ میں مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔