زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو
زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

پارا چنار،فائرنگ کے دو واقعات میں8 اساتذہ کو قتل کر دیا گیا

پارا چنار: ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں  سرکاری اسکولوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں8 اساتذہ کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں سرکاری ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل  ہیں۔ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ اسکول کے اسٹاف روم میں کی۔حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

اس سے قبل دوسرے واقعے میں ملزمان نے شلوزان روڈ پر میں چلتی گاڑی میں ٹیچر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،پارا چنار کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔