کراچی میں چھینا گیابھینسوں سے بھراٹرک برآمد،ملزم گرفتار

مویشی چھیننےوالا گروہ گزشتہ رات رزاق آباد سے 33لاکھ روپے مالیت کی 11بھینسیں ٹرک سمیت چھین کر فرار ہوگیا تھا

               
May 4, 2023 · شہر گزشت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کےعلاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے بھینسوں سے بھرا ہوا ٹرک برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

ملیرمیں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق مویشی چھیننے والے گروہ نے رات گئے رزاق آباد قریب 11 بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین چھین لیا تھا

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بھینسوں سمیت ٹرک برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

برآمد کی گئی بھینسوں کی مالیت 33 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے