لندن(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج لندن میں مصروف دن گزارا۔ لندن میں اپنی رہائش گاہ پران کی مختلف افرادسےملاقاتیں ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک کےسرمایہ کار بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف جمعے کو کامن ویلتھ کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ جمعے کی شام کنگ چارلس کے ہمراہ ڈنر میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف دیگر سربراہان مملکت کے ہمراہ کل شام بکنگھم پیلس جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف ہفتے کو شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شریک ہوں گے۔
شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔