گوا (امت نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں آج کی مصروفیات سامنے آگئیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچے ہیں، وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور روسی وزیرخارجہ کی ملاقات آج ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے عشائیے میں ملیں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ رات نوبجےدیا جائےگا۔
Salaam, from Goa India. #PakatSCO pic.twitter.com/ZwBqqASHS7
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023
بلاول بھٹو کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی عشائیے پر ہوگی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رات 9 بجے ملیں گے۔
بلاول بھٹو سےازبکستان کے وزیرخارجہ کی رات ساڑھے 9 بجے ملاقات ہوگی