امریکا ایک ماہ میں دیوالیہ ہوسکتا ہے،محکمہ خزانہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے معاشی حالات بدترین ہوگئے ۔محکمہ  خزانہ نے ایک ماہ میں دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

غیر ملکی مڈیا کے مطابق امریکا کو ڈیفالٹ کے خدشہ کا سامنا ہے جس سے بچنے کے لیے جوبائیڈن کی حکومت کی جانب سے مزید 726 ارب ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ لوئس یلین نے خبر دار کیا ہے کہ ایک ماہ میں ڈیفالٹ ہوسکتا ہے جس سے بچنے کے لیے فوری طور پر 31.4 کھرب ڈالر قرضے کے لیے جلد از جلد قانون سازی کی جائے

کورونا کے باعث معیشت کی کمزوری اوردم توڑتی تجارتی سرگرمیوں کے باعث رواں برس کے ابتدا سے ہی لڑکھڑاتی امریکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔

افغانستان، شام اور دیگر ممالک میں اپنے فوجیوں کو واپس بلاکر اخراجات میں کم کرنے کے باوجود امریکی حکومت کا بجٹ خسارہ بڑھتا ہی جا رہا ہے

امریکی میڈیا کے مطابق اس پریشان کن حالات سے نمٹنے کے لیے صدر جو بائیڈن نے نئی حکمتِ عملی ترتیب دینے کے لیے کانگریس کے ارکان کا 9 مئی کو اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں ممکنہ طور پر 726 ارب ڈالر کے قرض پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔