اسلام آباد(امت نیوز)افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کل 3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین، پاکستان،افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے. چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے.
29 نومبر 2022 کو پاکستان کی وزیرمملکت برائے امور خارجہ کے دورہ کابل اور 22 فروری کو وزیر دفاع پاکستان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد کےد ورے سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی ، معاشی ، تجارت ، رابطے ، امن و سلامتی ، اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا