جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ : ایک ہی دن الیکشن کے معاملے پر سماعت آج

اسلام آباد( ا،ت نیوز ) سپریم کورٹ میں ایک ہی روز ملک بھر میں انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں آج صرف ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوگی ،سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات کیس الگ سے سماعت کیلئے مقرر نہیں ،کازلسٹ میں 21 ارب روپے فنڈز اجرا کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ۔