دبئی(نیٹ نیوز) پاکستانی ڈرائیوروں نے 10 لاکھ درہم کے ہیرے اور سونے سے بھرا بیگ ملنے پر مالکان کو لوٹا دیئے جس پر دبئی حکام نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستانی ڈرائیوروں نے کمال دیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو 56 لاکھ درہم واپس کر دیئے۔ ایک ڈرائیور کو سیاہ بیگ سے 10 لاکھ درہم کے ہیرے ملے تھے جو اس نے مالک کو ڈھونڈ کر واپس کئے۔ ایک شخص سونے سے بھرا بیگ بھول گیا تھا اسے بھی واپس کر دیا گیا۔ دبئی حکام نے پاکستانی ڈرائیوروں کی ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر خوب تعریف کی ۔