ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں شادی کے بارہ سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون اور بچوں کی حالت بالکل ٹھیک ہے جبکہ چاروں بچے وزن کے اعتبار سے بھی صحیح ہیں۔
ریاض میں قائم سلمان ملٹری اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھیں اور شادی کے بعد 12 سال سے بچوں کی خواہش مند تھیں۔