فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل سینیٹ میں منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، ن لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل پیش کیا جس پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کے گرد نعرے بازی کی، انہوں نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے بھی بلند کیے۔

ایوان میں اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی بل کو 21 کے مقابلے 32 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔