کراچی (امت اسپورٹس) سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اورچیف سیلکٹرمعین خان پی سی بی پر برس پڑے،کہتے ہیں ندیم خان کی ایمانداری کو سب جانتے ہیں اگر نے مںہ کھولا بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے۔ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہیں۔
چیف سیلکٹرمعین خان نےکہا کہ ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہیں،یہ بورڈ کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتے رہے،ندیم خان پرکرپشن کےالزامات لگاتےہیں۔ دراصل وہ خود کرپٹ ہیں،بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں،ان پرکرپشن الزامات ہیں۔
سابق کپتان نےمزید کہا کہ بظاہرایسالگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کررہی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والےکرکٹرز یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہےلابی انکےخلاف کام کررہی ہے۔پی سی بی میں اس وقت ایک ٹولا موجود ہے جو ہمیشہ چور دروازے سے آتا ہے، نجم سیٹھی ان لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔