فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلاول نے دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ثمینہ ممتاز زہرا کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ملنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا اس لیے ملاقات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ایس سی او اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ محض پوائنٹ اسکورنگ کیلیے دہشت گردی کو ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔