مظفر گڑھ : زمین کو پانی دینے کے تنازع پر مختاراں مائی کے گھر والوں کا رشتے داروں سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مختاراں مائی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔مختاراں مائی نے دعویٰ کیا کہ مظفرگڑھ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم این اے کے دباؤ پرپولیس مخالف فریق کی پشت پناہی کررہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ جھگڑے میں دونوں فریق زخمی ہوئے ہیں جو قصور وار ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔