کراچی میں کباب تلتے ہوئے تیل گرانے پر مالکن نے 12 سالہ ملازمہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، کھولتا ہوا تیل گرنے سے بچی پہلے ہی جھلس گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کباب تل رہی تھی کہ فرائی پین گرنے سے کھولتا ہوا تیل بچی پر گر گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، بچی کا ہاتھ، چہرہ اور دیگر اعضا بری طرح جل چکے تھے مگر مالکن نے تیل گرانے پر بچی پر پھر بھی تشدد کیا۔
پڑوسیوں نے زخمی بچی کی مدد کرتے ہوئے اسے مرہم لگایا اور اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔