سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو

فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔

فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔