کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، بابر نے یہ کارنامہ کیرئیر کی 97ویں اننگز میں انجام دیا۔
گرین شرٹس کے کپتان نے 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنے نام کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 101 اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے۔