انقرہ(اُمت نیوز) ترکیہ میں منعقدہ ایک تقریب میں جھنڈا چیھننے پر یوکرین کے رکن اسمبلی نے روس کے ترجمان کے چہرے پر مکے برسا دیے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے دارالحکومت میں ہونے والی بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران پیش آیا۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب روس کے ترجمان کسی بات پر یوکرین کے رکن اسمبلی کی جانب بڑھتے ہیں اور یوکرینی جھنڈا چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
جھنڈا چھیننے کے بعد روسی ترجمان بھاگنے لگتے ہیں جنھیں یوکرینی رکن اسمبلی نے تعاقب کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس دوران دونوں نمائندے گتھم گتھا ہوجاتے ہیں اور یوکرین کے رکن اسمبلی روس کے ترجمان پر پہ در پہ مکے جڑ دیتے ہیں
تقریب میں موجود دوسرے مہمانوں نے بمشکل دونوں نمائندوں کو علیحدہ کیا اور یوں جھگڑا ختم ہوا۔
روسی ترجمان کو مکے جڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوکرین کے رکن اسمبلی نے لکھا کہ یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔