40 ہزار افراد کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

فلسطین(اُمت نیوز)چالیس ہزار افرادنے اسرائیل کی جانب سے پابندی کے باوجودمسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔
بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق قبلہ اول میں نماز جمعہ پڑھنے والوں میں فلسطین اور دیگر ممالک سے زائرین شامل تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید میں شہید فلسطینی خضر عدنان اور نابلس شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
اس موقع پر خواتین نے مسجد اقصٰی میں آنے والے نمازیوں میں روایتی فلسطینی حلوہ تقسیم کیا۔