اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سال کے پہلا چاند گرہن کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر چاند گرہن شروع ہوا اور 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا ،چاند گرہن پاکستان کے علاوہ جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا
جب کہ آسٹریلیا، افریقہ، اٹلانٹک اوشن اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔