راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میںلڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل8زخمی ، اسپتال پہنچنے پر ایس پی راول اندھی گولی کا شکار ہو گئے ، تفصیلات کےمطابق تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور خنجر کے وار سے ایک شخص قتل جبکہ 08 زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول فیصل سلیم اسپتال پہنچے جہاں انھیں نا معلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو گئے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی راول کی حالت خطرے سے باہر ہے، طبی امداد دی جارہی ہے، ادھر آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر بھی ہسپتال پہنچ گئے اور ایس پی راول کی عیادت کی اور علاج کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال کے گردونواح میں فوری آپریشن کر کےہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔