کراچی:پرندہ مارکیٹ میں 4مسلح ڈکیت دکان میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ کر فرار
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین لیے گئے۔
May 6, 2023 · شہر گزشت
کراچی (امت نیوز) گلبرگ سمن آباد کی پرندہ مارکیٹ میں دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ سمن آباد کی پرندہ مارکیٹ میں دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین لیے گئے۔
خیال رہے کہ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں مسلح ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔