اسلام آباد(امت نیوز) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں محکمہ انسدادی دہشتگردی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا سی ٹی ڈی کے نوٹس میں عمران خان کو 11 مئی کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں 2 مقدمات میں 10مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، اگر عمران خان کے پاس اپنے حق میں کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں۔ حاضر نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
اس سے قبل عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو 26 مارچ کو بھی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلب کرلیا گیا تھا۔