بلدیاتی الیکشن :11یوسیزمیں پولیس اورعملہ پولنگ اسٹیشن میں پہنچنا شروع

عملے نے ریٹرنگ افسران کو حاضری دیدی،تمام یوسیزحساس قرار،ہریوسیز 4 ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی تعینات

               
May 6, 2023 · شہر گزشت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس اورعملہ پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی گیارہ یوسیز میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ عملے اور پولیس اہلکاروں نے ریٹرننگ افسران کے پاس حاضری دے دی ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ یوسیز انتہائی حساس قرار دی گئی ہیں اور ہر یوسی میں کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ چھ ایس ایچ اوز اور ایک ایک ڈی ایس پی تعینات کیا گیا ہے ۔