لندن (امت نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کےلیے لندن پہنچ گئے ۔ شاہی شخصیات ، عمائدین اور معززین سمیت دو ہزار ہستیاں تقریب میں مہمان ہوں گی ۔ شاہ چارلس سوم گزشتہ برس ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔
ویسٹ مِنسٹر ایبے میں آج ہونے والی اس تقریب میں بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاج پوشی ہوگی، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس 40ویں شاہی حکمراں ہوں گے جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔
برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب مذہبی رسومات اور شاہی شان و شوکت کا مظہر ہوگی ، تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔