برطانیہ میں 70 سال بعد تاج پوشی، بادشاہ چارلس نے دادا کا چوغہ پہن لیا

لندن (نیٹ نیوز) ویسٹ منسٹر ایبے میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے، جو گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی پہلی تاج پوشی ہے۔

تقریبا میں پاکستان کے وزیراعظم شہابز شریف اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے 100عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔

تاج پوشی کے موقع پر بادشاہ چارلس نے اپنے دادا جارج ششم کا ریگالیہ (چوغہ) پہنا۔ تاج پوشی سے پہلے آرچ بشپ نے بادشاہ سے حلف لیا۔

انتیس ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا بھر سے دو ہزار 200 مہمان تقریب میں شریک ہیں۔ اس پوری تقریب کو آپریشن گولڈن اورب کا نام دیا گیا ہے جس پر تقریبا 100 ملین پاؤنڈ کا خرچ آرہا ہے۔ تاج پوشی کے رسم و رواج ایک ہزار سال پرانے ہیں۔