پاکستانی طالبعلم نےامریکہ میں انٹرکالجیٹ بزنس اسٹریٹجی مقابلہ جیت لیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی طالب علم محمد علی سرمہ والا نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف بزنس میں منعقدہ باوقار انٹر کالجیٹ بزنس اسٹریٹجی مقابلہ جیت لیا ہے۔یہ پہلا موقع تھا جب جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی ٹیم مقابلوں میں حصہ لے رہی تھی، جبکہ پاکستانی نوجوان محمد علی اس ٹیم کے واحد پاکستانی ممبر تھے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں 4 ممالک کی 22 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم محمد علی سورما والا نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف بزنس میں منعقدہ باوقار انٹر کالجیٹ بزنس اسٹریٹجی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہر کرتے ہوئے دو اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی نوجوان محمدعلی سرمہ والا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "مقابلے میں جارج واشنگٹن کی ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں نہ صرف میں اکیلا پاکستانی تھا بلکہ یہ پہلا موقع تھا جب جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی کوئی ٹیم مقابلہ کر رہی تھی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب یونیورسٹی کی کسی ٹیم نے مقابلے میں حصہ لیا تھا، جس نے طلباء کو 1967 کے بعد سے طویل بین الاقوامی حکمت عملی کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا تھا۔ اس سال کے ایونٹ میں شریک 22 ٹیمیں چار مختلف ممالک سے تھیں۔ ۔ محمد علی سرمہ والا "Zen by GW” ٹیم کا حصہ تھے۔ مقابلوں میں ٹیم کو ایک فرضی ملٹی نیشنل کمپنی بنانا تھی، ایک پروڈکشن کی سہولت قائم کرنا تھی، اور فرضی ملٹی سیگمنٹ مارکیٹ میں دوسری ٹیموں کے خلاف مقابلہ کرنا تھا۔ مشروم سے بھرے کافی کے متبادل مشروبات کی فروخت کے ٹیم کے منفرد کاروباری خیال نے ججوں اور حریفوں کی توجہ مبذول کرائی۔مقابلوں میں GWSB کی ٹیم اناہیم، CA میں منعقدہ مقابلوں کے فائنل مرحلے تک پہنچی، جس میں انہوں نے دو اہم ترین اعزازات اپنے نام کیئے ۔ ٹیم کو ملنے والے اعزازات میں سب سے "بہترین مجموعی کارکردگی” کا اعزاز دیا گیا جبکہ دوسرا اعزاز "اب تک کی سب سے بہترین دستاویزات” تیار کرنے کے اعزازسے بھی نوازا گیا ۔ٹیم کو مقابلے میں شاندار کارکردگی اور قابلیت کا مظاہرہ کرنے پر بے شمار تعریفوں کے ذریعے سراہا گیا۔