وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات،صرف پنجاب میں الیکشن سازش قرار

لندن (امت نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد  اور اپنے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال اور ن لیگ کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی

ملاقات کے بعد وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن پاکستان کیخلاف سازش ہے،پورےملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونےچاہئیں۔ عمران کودوبارہ اقتدارمیں لاکرملکی استحکام داؤپر لگانےپرکام ہورہاہے

وزیراعظم کا کہناتھا کہ نوازشریف کوجھوٹےاوربے بنیاد الزامات پرنااہل کیاگیا، اوران کی نااہلی میں سابق چیف جسٹسثاقب نثارنےکلیدی کرداراداکیا،ثاقب نثاربطورپی ٹی آئی ایجنٹ کام کرتےرہے۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثاردن رات سوموٹوکااختیاراستعمال کرتےتھے،اور انہوں نے ایک بھی عوامی مفادپرسوموٹولیاہوتاتوبات ہوتی،ثاقب نثارنےعمران کوجتوانےاور نوازشریف کو ہرانےکیلئےکام کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آڈیولیکس نےتمام کرداروں کوبےنقاب کردیا،اور اس معاملے پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثاراوران کےصاحبزادےکو طلب کر لیاہے۔