حکومت سے مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پرویزخٹک

نوشہرہ(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے دوٹوک کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکمران ٹولے کا انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ مذاکرات کی پوزیشن پہلے بھی خراب تھی اب بھی خراب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں ججز کی بے عزتی انسانیت نہیں جنگل کا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ پر کوئی اعتراض نہیں یہ اختیار چیف جسٹس کا ہے، پی ڈی ایم کی ڈیمانڈ پر عدالتیں نہیں چلیں گی۔