کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس 8300 نے انتخابات سے ایک روز قبل کام کرنا چھوڑ دیا ۔ شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرنے کے باوجود شہریوں کو آگاہی موصول نہیں ہورہی۔ سیاسی جماعتوں کے کیمپوں پر رخ کرنے والے شہری اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس 8300 نے انتخابات سے ایک روز قبل ہی بیٹھ گئی۔ شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر سینڈ ہونے کے باوجود انہیں آگاہی حاصل نہیں ہورہی۔ شہر میں 11 یونین کمیٹیوں میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ علاقوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے لئے موجود ہیں ، اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے کیمپوں سے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات کے لئے رجوع کیا گیا جہاں کیمپ میں موجود کارکنان کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس نمبر 8300 پر سینڈ کئے گئے تاہم سروس سے شہریوں کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق معلومات موصول نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ، کیمپوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے کارکنان ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کی معلومات لیکر شہریوں کو کارڈ بناکر دے دیتے ہیں جس سے انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے اور پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے آسانی پوجاری ہے اور وہی بناکسی مشکل کے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیتے ہیں ۔