خیبر (نمائندہ امت ) پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے پاکستان آنے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا۔ 1969 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے آنے والے کوئلے کی گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ کسٹم حکام نے دوران تلاشی برآمد کر لیا جو سمگلر نے انتہائی مہارت سے کوئلے سے بھری گاڑی نمبر C-8782 میں چھپارکھےتھے غیر ملکی اسلحہ ترکی اور روس ساختہ بتائی جاتی ہے جس میں 88 عدد 12بور بندوق اور 600 کی تعداد میں کارتوس تھے ۔ ڈرائیور عبدالقادر جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے کو ٹرک سمیت حراست میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ چیف کلکٹر فیاض نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر مزید چیکنگ کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔تاکہ ممنوعہ اشیاء کی سمگل کرنے کا روک تھام بروقت ممکن ہوسکے۔