کوئٹہ،کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقمریض کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کے مطلوبہ ٹیسٹ لیب بھجوائے گئے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔