زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

ملتان(اُمت نیوز)نشتر اسپتال میں زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج پولیس ہیڈ کانسٹیبل کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عمار یاسر وارڈ سے منتقلی کے دوران مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈینگی میں مبتلا عمار یاسر نامی اہل کار وارڈ نمبر 27 میں زیر علاج تھا۔