الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 
الیکشن کمیشن چودہ پندرہ دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کر سکتا ہے، فائل فوٹو 

برطانیہ میں نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹر کرالیں

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے 3 گاڑیاں رجسٹر کرا لیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق نوازشریف آفس کے ترجمان کاکہناہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مقصدجرائم کرکے تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہے ہو سکتا ہے،گاڑیوں کو دہشتگردی ، مجرمانہ کارروائیوں کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

خرم بٹ کا کہناتھا کہ شرپسند عناصر مجرمانہ مقاصد کیلیے نوازشریف کا نام استعمال کرنا چاہتے ہیں،نوازشریف لندن آفس نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کردیا،لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ تفصیلات ارسال کیں ،مارچ2023 میں نوازشریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کیا،اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نوازشریف کے نام پر رجسٹر کی گئی ،تیسری گاڑی کا علم ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے کے بعد ہوا۔