پولیس اہلکاروں کی تعداد چھاؤنی کا منظر پیش کررہی ہے ۔ فائل فوٹو
پولیس اہلکاروں کی تعداد چھاؤنی کا منظر پیش کررہی ہے ۔ فائل فوٹو

لیاری یوسی 2 بہار کالونی میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم

کراچی: لیاری یوسی 2 بہار کالونی میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم، پولیس اہلکاروں کی تعداد چھاؤنی کا منظر پیش کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بہار کالونی میں پولیس اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ، صبح آٹھ بجے سے شروع ہونے والی پولنگ میں دوپہر دو بجے تک اٹھارہ سو ووٹ پڑے ہیں۔ جبکہ یوسی میں اٹھارہ پولنگ اسٹیشن میں کل ووٹوں کی تعداد چھتیس ہزار چوراسی ہے ۔

مجموعی طور پر کراچی یوسی ٹو بہار کالونی میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم ہے ، پولنگ اسٹیشن نوبل گرامر اسکول مرد کاسٹ ہونے والے ووٹوں کی تعداد 51 خواتیں 191 ووٹ کاسٹ ہوئے،پیس گرامر یو سی 2 میں مرد ووٹوں کی تعداد 227 اور خواتین ووٹ جو کاسٹ ہوئے انکی تعداد 76 ہے، اسی طرح این ای ڈی اسکول مرد ووٹ 115 کاسٹ ہوئے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد بہتر ہے ۔

ایم پی اے عبد الرشید ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو کشیدگی بڑھ گئی ، پولنگ اسٹیشن این ای ڈی اسکول میں جماعت پی پی کے کارکنان آمنے سامنے، شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پیپلز پارٹی کارکنوں کا کہنا تھا کہ عبد الرشید کا ووٹ اس پولنگ اسٹیشن میں نہیں ، عبد الرشید نے کہا کہ میڈیا اندر آکر دیکھ لے میرا ووٹ ہے کہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کارکنان ایم پی او کو داخلے سے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ بند کردیا۔

عبدالرشید نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے چیف پولنگ ایجنٹ ہوں اسکے باوجود پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں انتخابات کے پہلے مرحلے نے ثابت کیا ہے کہ لیاری کی نشست جماعت اسلامی کی ہے۔مجھے ووٹ کاسٹ کرنے کے۔لیے بھی پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکا گیا۔

ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ، پیپلز پارٹی کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔یہ حلقہ جماعت اسلامی کا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے شہر بھر کے غنڈہ عناصر کو لیاری میں جمع کیا ہوا ہے۔انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دیگر سیاسی و آذاد امیدواروں کو پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔پی ٹی آئی ٹی ایل پی نے بھی ہم سے آکر شکایت کی۔ شام کو ہم نوید سنائیں گے۔آپ دیکھیں گے کہ گیارہ کی گیارہ نشستوں سے جماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔حافظ نعیم مئیر کراچی بن کر سامنے آئیں گے۔