شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارداد منظور

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قاہرہ سے عرب لیگ کے ترجمان جمال رشدی نے کہا کہ قرارداد عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں منظور کی گئی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد عرب لیگ سے شام کی رُکنیت ختم کر دی گئی تھی۔اور بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔