ضمنی بلدیاتی انتخابات:غیرسرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے

کراچی(امت نیوز)کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹنڈو باگو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر پانچ کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ۔۔ جہاں پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ سہیل میمن ایڈووکیٹ 406 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شعیب احمد میمن 116 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جیکب آباد میں یوسی رمضان پور وارڈ نمبر 2 میں پیپلزپارٹی کے امیر علی 239 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی کے ظہیر احمد کھوسو 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سانگھڑ میں شہداد پور جٹیا ٹاؤن کے وارڈ نمبر 2 پر پیپلزپارٹی کے رانا محمد رمضان 586 ووٹ لے کر جیت گئے۔ جی ڈی اے امیدوار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر آگئے۔

خیرپور میں ٹاؤن کمیٹی ببرلو وارڈ 4 میں پیپلزپارٹی کے سید محمد شاہ 859 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار پیر ذیشان شاہ نے 52 ووٹ حاصل کیے۔

نواب شاہ میں ایچ ایم خواجہ یوسی 5 وارڈ 4 سے پیپلزپارٹی کے عبد العزیز انصاری 902 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار اورنگزیب انصاری نے 10 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی میں ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 6 کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار فیصل نسیم 148 ووٹ کے ساتھ آگے اور پی ٹی آئی کے محمد امین 29 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

کراچی میں ضلع کورنگی یوسی 8 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5 میں چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے محمد ایوب عباسی 118 ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عاصم خان 23 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کراچی میں ضلع غربی مومن آباد یوسی 8 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 4 میں چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار ارشد خان 91 ووٹ کیساتھ آگے جبکہ پی ٹی آئی کے شاعر حسین 31 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

کراچی میں ضلع غربی اورنگی ٹاؤن یوسی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 9 میں چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد علیم 122 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نور الاسلام 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں ضلع کیماڑی بلدیہ یوسی 3 کے گورنمنٹ ڈگری کالج پولنگ اسٹیشن پر پیپلزپارٹی کے فرحان قادری 77 ووٹ لے کر آگے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد عامر 40 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔