(دائیں جانب)فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی لاش(بائیں جانب)ملزم جعفر ولد شبیر

ایبٹ آباد میں فائرنگ سے بیوی،دوسالیاں، ایک سالا قتل ، ملزم گرفتار

ایبٹ آباد(نویداکرم عباسی )سرکل بکوٹ کے گاوں لڑی سیداں محلہ چھپراں  یونین کونسل پٹن کلاں  تھانہ نواں شہر کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی، اس کی دو بہنوں  اور ایک بھائی کو قتل کردیا۔ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی  بھاری نفری  ایس ایچ او تھانہ نواں شہر سردار واجد کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پولیس نے بتایا ہےکہ لڑی بنوٹہ میں گھریلو تنازع پر ملزم جعفر ولد شبیر  نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی 30 سالہ بیوی صائمہ،، 26سالہ سالی ارم اور 25 سالہ سالی کرن اور سالہ 13 سال ذیشان ولد شیریں جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سےمقتولہ کرن کا 2سالہ بیٹامحمد علی ولد حفیظ زخمی بھی ہوا

ایبٹ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اورضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں  کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں

اسی دوران ملزم جعفر ولد شبیر کو فرار ہوتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر انسپکٹر سردار واجد نے گرفتار کرلیا گیا