استنبول(امت نیوز)ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں شہریوں نےاگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ترک میڈیا کے مطابق جلسے میں ریکارڈ 17 لاکھ افراد نے شرکت کی
جلسے میں ترکیہ کا تاریخی شہر استنبول امڈ آیا۔ جلسے کو صدی کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردوان کے مقابلے میں 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
At least 1.7 M people rush to President Erdogan’s grand Istanbul rally ahead of May 14 elections pic.twitter.com/xUbAnrzcVZ
— ANADOLU AGENCY (@anadoluagency) May 7, 2023
ترک صدر انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور آج ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں اردوان نے انتخابی جلسہ کیا ہے۔
اس موقع پرترک صدر اردوان کا کہنا تھاکہ حمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔