کراچی(اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان حریف کو 47رنز سے شکست دے ڈالی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87، ٹام لیتھم 59 اورمارک چپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2، 2 ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاکستان نے سیریز 1۔4 سےجیت لی ہے