سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ(اُمت نیوز)سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے
، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد کی 5 یوسیز کی بات کی جائے تو چیئر مین اور وائس چیئر مین کی 2 سیٹس پر پاکستان پیپلز پارٹی ایک پر پاکستان تحریک انصاف اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے، جبکہ پانچویں نشست پر جھگڑے کےباعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکے 5 چئیرمین و وائس چئیرمین اور 5 وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، جن میں سے 4 کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں
یوسی 5 اور 137 پر پیپلز پارٹی جیت کر پہلے نمبر پر رہی ، یوسی 118 پر تحریک انصاف اور یوسی 17 پر آزاد امیدوار نے جیت حاصل کی
یو سی 119 پر تصادم کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی، کونسلرز کی بات کی جائے تو پیپلز پارٹی نے 3 نشستوں پر اپنی حاکمیت قائم کی ہے ایک پر پی ٹی آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے ۔