سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب نے سوڈان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 کروڑڈالرامداد کے طورپردینے کا اعلان کیا ہے۔
سوڈان میں فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان 15 اپریل سے خانہ جنگی جاری ہے۔اس کے بعد سے سوڈان گہرے اندرونی تنازعات میں گھرکررہ گیاہے اوراس کی غربت زدہ آبادی کواپنی ضروریات زندگی کوپورا کرنے کے لیے بیرونی مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔