سوات (اُمت نیوز) سوات میں مسافر کو چ کو حادثہ اور بارش کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔مسافر کوچ پینوڑئی سے مینگورہ جارہی تھی دردیال کے قریب حادثے کا چکار ہوگئی جس میں 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری طرف بارشوں کے بعد ملم جبہ اور مٹہ میں 2 مکانوں کی چھتیں گرنت سے ایک خاتون اور بچی جاں جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی محمد اعجاز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری فلائنگ کوچ پینوڑئی سے مینگورہ جاتے ہوئے دردیال کے قریب کمیارئی کے مقام اترائی میں بریفک فیل ہونے کے باعث گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3افراد طلب جاناورشیرزمان ساکنان پینوڑئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ دیگر 17افراد جمعہ سید،بائیس سالہ زوجہ مشرف خان،پچپن سالہ زوجہ رحیم اللہ،چوالیس سالہ زوجہ تورخان،گیارہ سالہ محمداسرار،نو سالہ طیب اللہ،چا لیس سالہ زوجہ بختی کرم،انچا س سالہ زوجہ نصیب زادہ،سترہ سالہ دختر شتمند، اڑتیس سالہ ابراہیم خان،تین سالہ عالم خان،پچپن سالہ شتمندخان،بائیس سالہ بختی کرم،دس سالہ وجیہہ،تیرہ سالہ رواسیہ،سولہ سالہ محمد الیاس،چالیس سالہ منہاج زخمی ہوگئے ہیں،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر کبل اور سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کو بھی ندی سے نکال لی ہے۔
دوسری جانب سوات میں مکانات کی چھتیں گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ ملم جبہ فضل رحیم کے مطابق نواحی علاقے سیر میں پیرمحمد خان کے مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کی دو سال کی بیٹی لائبہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ دوسراحادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے ڈیران پٹے میں پیش آیا ڈی ایس پی مٹہ حبیب اللہ خان کے مطابق نصیب زادہ کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ مسماۃ(ت) موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ چارسالہ بیٹی ریشما شدید زخمی ہوئی ہے، مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اور زخمی بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔