کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئےڈسٹرکٹ سٹی کے دو تھانیداروں اور تین اہلکاروں کو معطل کردیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، معطل کیے جانے والوں ایس ایچ او عیدگاہ انسپکٹر عبدالغفار اور ایس ایچ او نبی بخش ندیم حیدر شامل ہے ۔
معطل کیے جانے والوں عیدگاہ تھانے کے دو اہلکار آفتاب عرف ابو۔ جہانزیب اور نبی بخش تھانے کا اہلکار بلال شامل ہے جنہیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر بی کمپنی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے افسران اور اہلکاروں کو الزام عائد ہے کہ انکی سرپرستی میں گٹکا اور ماوا کی سپلائی جاری تھی۔