اسلام آباد (امت نیوز) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے 16 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا جبکہ 9 اورمریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.72فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔