لیما: سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر نیچے کام کر رہے تھے

               
May 8, 2023 · بام دنیا

لیما(نیٹ نیوز)  شمالی پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی کان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بنی۔

کان میں لگنے والی آگ کے شعلے اور نکلتے دھویں کو دور دور تک دیکھا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر نیچے کام کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق  لاایسپرینزا  کان کے اندر سرنگ میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔