طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ فائل فوٹو
طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ فائل فوٹو

اومان ایئر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، بنگلہ دیشی مسافر ہلاک

کراچی: اومان ایئر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر کی طبعیت خراب ہوگئی تھی ۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اومان ایئر کے طیارے نے مسافر کی طبعیت خراب کے باعث ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی ہے۔حکام کے مطابق پرواز میں موجود بنگلہ دیشی مسافر طبعیت خرابی کے باعث انتقال کر گیا پرواز مسقط سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر نے شل جونی نامی بنگلہ دیشی مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی، جس کے بعد طیارہ مسافر کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔