حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

بھارتی پائلٹ نے جہاز آبادی پر گرادیا،اپنی جان بچالی،3 خواتین ہلاک

راجھستان : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کا پائلٹ محفوظ اور دو شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ مگ 21 بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

ہنومان گڑھ کے ایس پی سدھیر چوہدری نے بتایا کہ طیارہ ضلع کے بہلول نگر گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔ "دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تیسری جو شدید زخمی تھی، نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

ضلع کلکٹر رکمنی رائر کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مگ 21 طیارے نے اپنے تمام ورژن کے ساتھ انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) میں سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ کیے ہیں۔