اسلام آباد: حکومت نے چیف جسٹس کے اختیارات کےمعاملے پر پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل کیس میں عدالت نے پارلیمنٹ کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا ۔ حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ اٹارنی جنرل آفس نے پارلیمانی ریکارڈ کیلیے اسپیکر آفس کو خط لکھا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کارروائی کےریکارڈ کےکسٹوڈین ہیں،کوئی جواز نہیں پارلیمنٹ کی کارروائی کاریکارڈ دیاجائے ۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ہفتے 2 مئی کو سپریم کورٹ بل سے متعلق پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔