اسلام آباد (امت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنراور دیگر کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ شہری شیرزادہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔ درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ اسے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلا کر چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔ اس سے موبائل فون چھین لیا گیا اور گھر سے چیک بک منگوا کر پانچ کروڑ روپے کا غیرقانونی چیک لیا گیا۔ درخواستگزار کے مطابق جعلی ڈیڈ پر زبردستی دستخط لیے گئے۔ دو پولیس اہلکاروں کو گواہ بنایا گیا۔استدعا کی کہ ڈی سی عرفان میمن ، اے ڈی سی امتیاز جنجوعہ اور دیگر پر مقدمہ کیا جائے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ پوچھا جواب دیا جائے کہ پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلا کر چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔ اس سے موبائل فون چھین لیا،